”عالمی مالیاتی بحران“ 5 برس میں سونے کی قیمت 600 فیصد تک بڑھ گئی

Oct 06, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (عبدالقدوس فائق) عالمی مالیاتی بحران کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے‘ چاندی اور دیگر دھاتوں کی قیمتوں میں600 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ پانچ سال قبل پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 14 ہزار روپے تولہ تھی جو بتدریج بڑھ کر 63 ہزار روپے تولہ ہو گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی 500 فیصد تک اضافہ ہواہے۔ سونے کے تاجروں کے مطابق مالیاتی بحران کے باعث چین‘ بھارت‘ متحدہ عرب امارات‘ سعودی عرب اور جرمنی سمیت یورپی ممالک نے امریکی ڈالر یا دیگر کرنسیوں کے مقابلہ میں سونے کے ذخائر میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر ممالک بھی سونے اور چاندی کے ذخائر میں اضافہ کیلئے سرگرم ہیں۔
مزیدخبریں