لاہور بورڈ کی نااہل انتظامیہ کا ایک اور ”کارنامہ“، معروضی پیپرز کے نمبر بھی غلط لگائے

Oct 06, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (اپنے نمائندے سے) چیئرمین لاہور بورڈ کی آسامی ابھی تک خالی پڑی ہے۔ آن لائن سسٹم کی مکمل ناکامی اور بورڈ حکام کی نااہلی نے ایک اور کارنامہ اور انجام دیتے ہوئے معروضی پیپر کے نمبر ہی سوا لاکھ اُمیدواروں کے غلط لگا دیئے۔ واضح رہے کہ 4 ستمبر کو رزلٹ آﺅٹ ہوا تھا جس میں آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث سائنس گروپ بیالوجی کے مضمون کے معروضی نمبر اُمیدواروں کے غلط لگا دیئے گئے۔
مزیدخبریں