ڈھاکہ (آن لائن) بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے بنگلہ دیشی فوجی اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات کر کے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے اپنے بنگلہ دیشی کے ہم منصب جنرل اقبال کریم صدر ظل الرحمن اور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔