انبیاءعلیہ السلام ، صحابہؓ پر فلموں کا کاروبار کرنیوالوںکیخلاف مقدمات درج کئے جائیں: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے انبیاءعلیہ السلام اور صحابہ کرامؓ کی زندگیوں پر بننے والی قابل اعتراض فلموں کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ کارروائی کا آغاز کریں۔ عدالت نے پی ٹی اے اور پیمرا سے وضاحت بھی طلب کی کہ اب تک ایسی فلموں کو ویب سائٹس پر روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور عدالت کو اس امر سے بھی آگاہ کیا جائے کہ کیا کیبل آپریٹر اور ٹی وی چینل انبیاءاور صحابہ کرامؓ کی زندگی پر مبنی فلمیں دکھا رہے ہیں اگر ایسا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن