کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے وزراءاور مشیروں نے ہاتھ سے لکھے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھجوا دئیے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے بتایا کہ گورنر سندھ کو ہاتھ سے لکھے گئے استعفے جمع کرا دئیے ہیں۔ استعفے جمع کرانے والوں میں مسلم لیگ فنکشنل کے دو وزیر، دو مشیر شامل ہیں۔ این پی پی اور ق لیگ کے ایک، ایک وزیر نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا۔