ہنگو ( نامہ نگار ) ہنگو میں خودکش حملے میں دوخودکش حملہ آور مارے گئے۔ ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر نیاز سعید احمد کے مطابق سرک دانہ میں طالبان کمانڈر مولانا نبی حنفی کے گھر کے باہر مخالف طالبان گروپ نے خودکش حملہ کردیا جس میں دوخودکش حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں مولانا نبی حنفی کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور وں کے اعضا ءجل گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہے۔