پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”سلام ٹیچرز ڈے“ منایا گیا‘ اساتذہ کو خراج تحسین

لاہور + گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹر + لیڈی رپورٹر + نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”سلام ٹیچرز ڈے“ منایا گیا۔ سلام ٹیچرز ڈے پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور اساتذہ کو تحائف اور پھول پیش کئے گئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ کو ایوارڈ دئیے گئے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں جبکہ تقریبات میں مقررین نے کہا کہ اساتذہ کی عزت کرنیوالے ہی ترقی کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب اور پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام "سلام ٹیچرز ڈے" منایا گیا۔ تقریب کی صدارت سید سجاد اکبر کاظمی اور رانا محمد ارشد نے کی۔ مہمان خصوصی مختار احمد نول تھے۔ دیگر مقررین میں اسلا م صدیق، پرویز اختر، ناہید واصف، میاں ذوالفقار، شاہدہ سہیل، رانا لیاقت علی، اسلم گجر ، رانا عبدالباسط و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے 100سے زائد اساتذہ کو اُن کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ اور 30سے زائد اساتذہ کو شیلڈز پیش کی گئیں۔مقررین نے کہا کہ جب تک اساتذہ کو معاشرے میں باعزت مقام نہیں دیا جائے گا اور اُنہیں معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا جائے گا تعلیمی میدان میں ترقی ممکن نہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز پنجاب نے کہا کہ سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر میں اساتذہ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ آئندہ اساتذہ سے کسی قسم کی غیر تدریسی ڈیوٹی نہیں لی جائے گی۔ اساتذہ کو "سر " کا خطاب دلوائیں گے۔ سید سجاد اکبر کاظمی نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کرتے وقت اساتذہ سے مشاورت بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر معاشرے کے ہر طبقے کی طرف سے استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ خوش آئند ہے۔ سلام ٹیچر ڈے پر اپنے پیغام میں اساتذہ کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”سلام ٹیچر ڈے“ جوش و خروش سے منایا گیا۔ قائم مقام ناظم جامعہ پنجاب حافظ نعمان یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر لیاقت علی سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس کے علاوہ یونیورسٹی بھر کے تمام اساتذہ میں پھول پیش کئے گئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈی سی او گوجرانوالہ محمد امین چودھری نے کہا ہے کہ اساتذہ کا احترام ”سلام ٹیچر ڈے“ منانے سے وابستہ نہیں ہمارا اسلام اور ہماری تہذیب تاحیات استاد کا ادب کرنے کس درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری شوکت، طاہر، احسان اللہ، احسان اللہ کمبوہ، رانا مسعود اختر، سجاد مسعود، الطاف حسین، منور حسین، اسحاق اطہر و دیگر اساتذہ کرام مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بہترین اساتذہ کرام میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق محنتی اور فرض شناس اساتذہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں یہ ہی اساتذہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیمات حاجی غیاث صابر نے ”سلام ٹیچر ڈے“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ پنجاب ایجوکیشن سکول سسٹم خان کالونی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترمہ بنیش قمر ڈار نے کی۔ صوبیہ پرویز، صائمہ اسلم، اقرا ڈار، مس فوزیہ، مس حمیرہ، سونیا پرویز، صبا خالد سمیت طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن افتخار احمد بٹ، محمد اشرف، شمیم سوہاوا کے علاوہ ہیڈ ماسٹرز، طالب علموں نے بھی شرکت کی۔ ملک خادم قصوری، اعجاز چودھری، شمیم سوہاوا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ننکانہ صاحب میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان تھے۔ اس موقع پر میاں طارقرفیق، اکرام الحق، علامہ محب النبی طاہر کے علاوہ ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے علامہ محب النبی طاہر، یونس مائیکل، حاجی عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سانگلہ ہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مقامی گورنمنٹ ہائی سکول میں سلام ٹیچر ڈے منایا گیا، طلبا نے اپنے اساتذہ کو پھول پیش کئے اس ضمن میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر کلیم اللہ بھٹی نے کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں سینئر ہیڈ ماسٹر غلام عباس انجم اور علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں سینئر ہیڈ ماسٹر حافظ عبدالطیف ضیا کی صدارت میں تقریبات ہوئیں۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ صفدر آباد کے زیر اہتمام ٹیچر ڈے منایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...