ختم نبوت کانفرنس میں مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کیا گیا-جھلکیاں

شہزاد محمد اکبر سے٭ صحافتی خدمات پر مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ٭ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ ٭ کانفرنس کا افتتاحی خطاب مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد کا ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ ٭ سٹیج کی نظامت پر کاری مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد علی صدیقی اور مولانا ضیاءالدین آزاد مامور تھے۔ ٭ کانفرنس کا پنڈال رنگ برنگے بینروں سے سجا ہوا تھا۔ ٭ سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ٭ عصر کی نماز کے بعد سوالات و جوابات کی نشست ہوئی۔ ٭ مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے اپنی تقریر میں قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا مسرور اور تمام قادیانیوں کو حلقہ بگوش اسلام ہونے کی دعوت دی۔ ٭ سٹیج پر تمام مکاتب فکر کے علماءایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے رہے۔ جس سے سٹیج اتحاد امت کا روح پرور منظر پیش کر رہا تھا۔ ٭ مقررین کی تقاریر کے دوران پنڈال نعرہ¿ تکبیر.... اللہ اکبر، تاجدار ختم نبوت زندہ باد، قادیانیت مردہ باد نعروں سے گونجتا رہا۔ ٭ صحافتی خدمات پر ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی اور نوائے وقت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...