اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئندہ ہفتے سے پٹرول 3روپے مہنگا جبکہ ڈیزل تین روپے دس پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجے گی جس کے مطابق سی این جی کی فی کلو قیمت میں بھی اڑھائی روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق سمری اوگرا کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 اکتوبر سے 3روپے فی لٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے دس پیسے فی کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل 35پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔