شرح سود سنگل ڈیجٹ تک لائی جائے، ٹائٹ مانیٹری پالیسی ناکام ہوئی، لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس نے سٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں کمی کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بنک کو اسے سنگل ڈیجٹ تک لانا چاہیے تھا۔ صدر فاروق افتخار، سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ڈسکاو¿نٹ ریٹ میںنصف فیصدکمی سے معاشی سرگرمیوں پر خاص مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کرنی چاہیے تھی۔ شرح سود میں کمی سے حکومتی قرضوں کا حجم تو کم ہوگا لیکن نجی شعبہ کو اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا۔ نجی شعبہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سستے قرضوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے مالیاتی نظم و ضبط کوبنیاد بناکر ٹائٹ مانیٹری پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا کلیہ نہ صرف ناکام ثابت ہوا بلکہ اس کے نجی شعبہ کی نمو پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ غیرملکی سرمایہ کار بھی پاکستان کے بجائے خطے کے ان ممالک میں اپنا سرمایہ منتقل کررہے ہیں جہاں شرح سود نسبتا کم یا سنگل ڈیجٹ ہے۔ فاروق افتخار کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی کے ثمرات کو سمیٹنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت توانائی بحران کا خاتمہ ممکن بنائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...