اسلم مڈھیانہ کے تشدد کا نشانہ بننے والے ٹیچر نفیس خان کو شہباز شریف کیطرف سے 3 لاکھ کا چیک دیا گیا

سرگودہا (نامہ نگار) پےپلز پارٹی کے سابق اےم پی اے اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھےوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے سکول ٹےچر نفےس خان کو گذشتہ روز وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف کی طرف سے تےن لاکھ روپے کا امدادی چےک دےا گےا۔ مسلم لےگ (ن) سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا نے وزےراعلیٰ کی طرف سے انہےں چےک دےا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک شعےب اعوان‘ ملک نذےر سوبھی‘ حاجی اسلم کچھےلا‘ ملک غلام اعوان اور گلشن شہزادی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شاہنواز رانجھا نے کہاکہ صوبہ مےں جہاں بھی بااثر شخص کی طرف سے کسی مظلموم کو ظلم و تشدد کا نشانہ بناےا جائے وزےراعلیٰ شہباز شرےف اس کی دادرسی کےلئے پہنچتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ گیاری سےکٹر کے محاذ پر برف کے نےچے دب کر شہےد ہونے والے پاک فوج کے سرگودہا کے دو سپوتوں کے ورثا کو بھی حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی چےک دےئے گئے۔ اس مو قع پر ٹےچر تشدد کےس کے مدعی نفےس خان نے کہا کہ وڈےرے کی طرف سے اس پر ظلم کرنے کے خلاف مےڈےا کے بعد سب سے پہلے وزےراعلیٰ نے نوٹس لےا۔ انہوں نے نہ صرف واقعہ کی غےر جانبدارانہ انکوائری کروائی بلکہ مےرا مفت علاج بھی کرواےا جس پر وہ وزےراعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہےں۔

ای پیپر دی نیشن