لاہور (خصوصی رپورٹر) چودھری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں کانٹوں کی جو فصل بوئی ہے آج ان کے گمراہ کن بیانات سے پھولوں کی سیج نہیں بن سکتی۔ پرویز الٰہی اور ان کے حواریوں نے وردی کو اپنی کھال کہنے والے بدترین ڈکٹیٹر کے زیر سایہ پنجاب میں لوٹ مار، کرپشن اور اقرباپروری کے جو نئے ریکارڈ قائم کئے ان کی گواہی آج بھی لٹے پٹے پنجاب بنک، این سی آئی ایل اور پڑھا لکھا پنجاب کے قبرستانوں سے مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزرا رانا ثناءاللہ و چودھری عبدالغفور، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور زعیم قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھریوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں صوبے کو کیا دیا اس کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کی بجائے پرویز الٰہی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں وہاں صرف 52 ارب روپے خرچ کئے جبکہ شہباز شریف حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں 292 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی۔ کھلی کتاب کی طرح واضح ان حقائق کے باوجود چودھری پرویز الٰہی کا یہ کہنا کہ انہوں نے پنجاب کو خوشحال بنایا، ڈھٹائی کے فقید المال مظاہرے کے سوا کچھ نہیں۔ پرویز لاٰہی حکومت نے پڑھا لکھا پنجاب کے منصوبہ کے ذریعے صوبے کے عوام کو جہالت کے گڑھے میں دھکیل دیا۔ چودھریوں کے پروردہ چوروں اور ڈاکو¶ں نے اس سکیم کو ذاتی منفعت کا ذریعہ بنایا اس کے برعکس وزیر اعلیٰ نے 10 ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈز، لیپ ٹاپ کی تقسیم، دانش سکولوں کے قیام، کمپیوٹر لیبز کا قیام اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے لئے بلاتخصیص اربوں روپے کے انعامات اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے دوروں کا اہتمام کر کے ایسے اقدامات کئے ہیں جن کی نظری پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں پنجاب کے طول و عرض میں میگا پراجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما¶ں نے کہا کہ اسی طرح صوبے کے پانچ شہروں میں نئے میڈیکل کالجز کا قیام، راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ یورالوجی اور بہاولبپور میں 410 بستروں کا ہسپتال، نئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور رولر ہیلتھ سنٹرز قائم کرنے کے علاوہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عدم دستیاب سہولیات فراہم کی گئیں۔ موجودہ حکومت کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت کے دوران 18 سو کلومیٹر طویل شاہرات کو کشادہ کیا گیا جبکہ 700 کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر کی گئیں۔ شہباز شریف حکومت نے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے گئے۔ مسلم لیگ رہنما¶ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت نے 37 ارب روپے سے سیلف ایمپلائمنٹ اور یوتھ ویمن ڈویلپمنٹ سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ بے گھر افراد کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے آشیانہ ہا¶سنگ سکیم شروع کی گئی ہے، اسی طرح غریب بیوہ خواتین کے قرضہ جات کو معاف کرنے کی سکیم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔