کتب بینی کا شوق، فرانسیسی شخص 7 دن تک گڑھے میں کتابیں پڑھتا رہا

پیرس (نوائے وقت نیوز) کتب بینی ایک بہترین مشغلہ ہے لیکن اس فرانسیسی شخص نے تو اس مشغلے کو اپنے لئے مسئلہ ہی بنا لیاہے۔ اس شخص نے محض کتابوں کے مطالعے کیلئے اپنے آپ کو بک سٹور میں موجود ایک چھوٹے سے گڑھے میں سات روز کیلئے قید کر لیا۔سٹور میں آتے ہوئے یہ سر پھرا شخص اپنی پسندیدہ کتابیں اپنے ہمراہ لےکر2 میٹر سے بھی کم گہرے اس گڑھے میں ماتھے پر ٹارچ باندھ کر پہنچاجہاں وہ نہ تو ٹھیک سے بیٹھ سکتا تھا اور نہ ہی کھڑا ہو سکتا تھا۔اس شخص نے اس گڑھے میں سی سی ٹی وی کیمرہ اور مائک بھی نصب کر رکھا تھا اور لگاتار ایک ہفتے تک پانی ، خشک میوہ جات اور اپنی پسندیدہ کتابوں پر گزر بسر کرتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن