ینگ ڈاکٹرز کا سروس سٹرکچر اجلاسوں، فیصلوں کی رپورٹ طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں اور حکومت پنجاب کے مابین سروس سٹرکچر کے حوالے سے معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سروس سٹرکچر کے حوالے سے اجلاسوں اور فیصلوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت پیش کی جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے مذاکرات کی حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...