لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں آکسیجن کے سلنڈر کی قیمت میں گذشتہ ایک سال کے دوران 600روپے کا اضافہ ہوا اور اسکی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 800روپے تک پہنچ گئی اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ آکسیجن تیار کرنے والا ایک بڑا پلانٹ بند ہونے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آکسیجن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پلانٹ دوبارہ آپریشنل ہونے پر آکسیجن کی قیمتوں میں کم ہو گی۔ دریں اثناءینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب سروسز ہسپتال میں آکسیجن اور اینتھیزا گیسز ختم ہو گئی تھیں جس کے باعث ایمرجنسی اور سرجری کے مریضوں کو میوہسپتال بھجوایا گیا۔
آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں ایک سال کے دوران 600 روپے کا اضافہ
Oct 06, 2012