اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کا یہ کہنا ہے کہ 2015ءتک مزید 1.7 ملین ٹیچرز کو یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر مختلف ایجنسیوں کے سربراہوں نے کہا کہ اس دن کے حوالے سے موافق ٹیچنگ ماحول، مناسب ٹیچرز ٹریننگ اور ٹیچرز کے حقوق کے تحفظ کا مطالب کرتے ہیں۔ حکومتیں ٹیچرز کو مطلوبہ ٹریننگ فراہم کریں اور ان کی معقول تنخواہیں مقرر کریں جس سے ان کے پیشہ کی اہمیت واضح ہو گی۔ اس کے بدلے ٹیچرز اپنے طلباءاور کمیونٹیز کے سامنے جوابدہ ہونے چاہئیں۔