مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد بنا کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے: طلال بگٹی

اسلام آباد + بچیانہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد بنا کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچوں کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ بلوچوں نے کبھی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا اگر بلوچوں میں امن قائم کرنا ہے تو وہاں سے ایف سی اور فوج کو ہٹانا ہو گا۔ سپریم کورٹ ہی امید کی آخری کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بچیانہ کے چک 147گ ب میں نواز خان بلوچ کے ڈیرہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مشرف کی بی ٹیم ہے۔ ق لیگ بے ضمیروں کا ٹولہ ہے اور ایم کیو ایم دہشت گردی کی جماعت ہے۔ نواز شریف کی واپسی پر ان سے گرینڈ الائنس تشکیل دیا جائے گا اور ان سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹ ہو گا۔ مشرف کے لال مسجد آپریشن کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی اور علماءکو بیدردی سے قتل کیا گیا۔ پرویز مشرف نے ہمارے والد کو قتل کروایا۔ اسے قتل کرنے والے کو زرعی اور نقدی کی صورت میں انعام سے نوازا جائے گا۔ جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے بلوچستان سے فوج کو ایف سی کو واپس بلایا جائے۔ ثناء نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکمران کی طرف سے پیش کردہ ”بلوچستان پیکج“ نہ صرف ملک کے خلاف ایک گھناﺅنی سازش ہے بلکہ ملک توڑنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کرپٹ حکمران اور اس کے اتحادی جماعتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جمہوری وطن پارٹی عنقریب مینار پاکستان پر ایک بہت بڑے جلسہ کا انعقاد کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...