ڈرون کا معاملہ نہ اٹھانے پر وزیرستان مارچ کر رہے ہیں: اسد عمر

اسلام آباد (وقت نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر ڈرون حملوں کے ایشو کو نہیں اٹھا رہی اس لئے ہم وزیرستان میں امن مارچ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقت نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خاں اور پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ نے بھی شرکت کی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیرستان مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اگر ہمیں ڈی آئی خان سے آگے نہ جانے دیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرینگے۔ سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو وزیرستان مارچ کیلئے نہیں جانا چاہئے۔ مارچ کے دوران ہونے والے کسی بھی نقصان کی صورت میں ذمہ دار عمران خان ہی ہونگے۔ مہرین انور راجہ کا کہنا تھا تحریک طالبان کا کہنا درست ہے کہ عمران خان صرف سیاست چمکانے کیلئے وزیرستان مارچ کر رہے ہیں۔کسی بھی نقصان کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے احتجاج کرنا ہے تو امریکہ جا کر کریں، وزیرستان جا کر مارچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...