بلدیاتی آرڈیننس تبدیل ہوسکتاہے،توڑپھوڑاورہڑتالیں مسئلےکا حل نہیں،صدر

بلاول ہاؤس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کی زیرصدارت ہونےوالےپیپلزپارٹی کورکمیٹی کے اجلاس میں صدرزرداری نے سندھ کے وزیربلدیات آغاسراج درانی کوہدایت کی ہے کہ الیکشن سے قبل اتحادیوں کومنایا جائے صدرزرداری کاکہنا تھا کہ بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کی جاسکتی ہے،اتحادی تنقید برائے تنقید کےبجائے مثبت تنقیدی رویہ اپنائیں،انکا کہناتھا کہ اتحادیوں کے لیئے دروازے کھلے ہیں پرہڑتالیں اورمظاہرے ہی ہرمسئلے کاحل نہیں اجلاس میں پندرہ اکتوبرکوحیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا بلاول ہاؤس میں اجلاس سے قبل سندھ کی سیاسی شخصیت ملک اسدسکندرنے جامشورومیں ترقیاتی کاموں کے حوالے صدرکوآگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن