یہ کارکن تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے تین ہفتوں کی ہڑتال میں شریک تھے۔ اینگلو امریکن پلاٹینم نامی کمپنی نےاپنےایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ رسٹنبرگ کی کان پر ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ اینگلو امریکن پلاٹینم کے اعلامیے کے مطابق ہڑتال کرنے والے تقریباﹰبارہ ہزار ملازمین نے ضابطے کی کارروائی کے لیے ہونے والی سماعت میں شرکت نہیں کی، انہوں نے اپنا کوئی نمائندہ بھی نہیں بھیجا، اس لیے انہیں ان کی غیرموجودگی میں فارغ کر دیا گیا ہے۔کارکنوں کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے تین دِن کا وقت ہے۔
جنوبی افریقہ میں پلاٹینم کی پیداوار سے وابستہ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے ہڑتال کرنے والے اپنے بارہ ہزارکارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔
Oct 06, 2012 | 15:42