امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کو اتحادی افواج پر تنقید کے بجائے ان کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو افغانستان میں لڑ رہی ہیں اور اپنی جانیں دے رہی ہیں۔ پنیٹا کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج افغانستان کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے اپنی جانیں دے رہی ہیں اور انہوں نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ امریکی وزیردفاع کا یہ بیان افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے ان اعتراضات کے جواب میں آیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ساری توجہ افغانستان میں مرکوز کئے ہوئے ہے۔ پنیٹا کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج پر افغان سرکاری اہلکاروں کے حملوں میں اضافے کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ افغان صدر کرزئی کو تنقید کے بجائے اتحادی افواج کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
Oct 06, 2012 | 16:37