اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک، فالج کے حملے روکنے کیلئے مفید ہے: مقررین

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اسپرین فاؤنڈیشن کی چھٹی نیشنل کانفرنس گزشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی میزبانی پرنسپل ایف جے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام جبکہ صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کی۔ دیگر مقررین میں پروفیسر خواجہ صادق حسین، پروفیسر محمود علی ملک، پروفیسر اکبر چودھری، پروفیسر عامر زمان، پروفیسر شہباز قریشی، پروفیسر ندیم حیات ملک، پروفیسر بلال زکریا، پروفیسر غیاث نبی، پروفیسر مریم ملک و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو پاکستان اسپرین فاؤنڈیشن کا نیا صدر بھی منتخب کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام سمیت طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسپرین کا باقاعدہ استعمال ہارٹ اٹیک اور فالج کے دوروں کو روکنے اور کم کرنے میں انتہائی مفید ہے۔

ای پیپر دی نیشن