لاہور(رفیعہ ناہیداکرام)قوم کی تعمیر کا عظیم فریضہ اداکرنے کے باوجودا ستاد کے تقدس کا خیال نہیںرکھاجاتا، ٹی وی اشتہارات میں بھی استاد کی توقیر کے منافی ہی نشر کیا جاتا ہے،اب تو”سلام ٹیچر ڈے“ پر بھی طالبات کی بڑی تعداد اساتذہ کوسلام تک کرنے کی زحمت نہیں کرتی،پہلے عالمی دن پر اساتذہ کو پھول پیش کئے جاتے مگر اب ایسا بھی کم کم ہی نظر آتاہے، اساتذہ کو انکم ٹیکس میںدوبارہ چھوٹ دی جائے، خواتین اساتذہ کیلئے خصوصی کمپلینٹ سیل اور ہیلپ لائن قائم کی جائے، مستقل میڈکل کارڈ کادوبارہ اجراکیا جائے،اگر اساتذہ ڈینگی مہم میںمتحرک کردار ادانہ کرتے تو کبھی اس کی شدت میں کمی نہ آتی، اساتذہ سے کلیریکل کام نہ کروایاجائے،پنجاب ایمپلائز ہاو¿سنگ سکیم کوفعال کیا جائے، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیںتو نہیں بڑھائیں۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کی عہدیداران نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزاساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے نوائے وقت کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کیا۔اسلامیہ کالج برائے خو اتین کوپر روڈ کے لوکل یونٹ کی صدر نائلہ سعید ، سینئرنائب صدر رعنانعیم اور نائب صدر ڈاکٹر شمائلہ اسد نے کہا کہ قوم میںاساتذہ کی تکریم کاشعور بیدار کرنے کیلئے میں میڈیافعال کرداراداکرے۔ سینئر اساتذہ کیلئے ریفرشر کورسز کاسلسلہ شروع کیا جائے۔