کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے چمچوں کی پاکستان میں کبھی بھی کمی نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بات یہاں پلڈاٹ کے زیر اہتمام پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے ارکان کی مشترکہ بریفنگ سیشن کے موقع پر کہی جب ہال میں کچھ باہر کے لوگ کھانا کھا رہے تھے اور چمچوں اور پلیٹوں کی آواز آ رہی تھی۔
چمچوں کی پاکستان میں کبھی کمی نہیں رہی: سپیکر بلوچستان اسمبلی
Oct 06, 2013