اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) متوازی تنظیم کے تنازع کے بعدانٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں۔ آئی اوسی 2 ماہ تک پاکستان کے معاملات کاجائزہ لے گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں دھڑے پر آئی اوسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔