حکمران عوام نہیں اپنے وزراءکو کڑوی گولیاں کھلائیں: حافظ محسن جاوید

حکمران عوام نہیں اپنے وزراءکو کڑوی گولیاں کھلائیں: حافظ محسن جاوید

Oct 06, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث یوتھ فورس کا اجلاس صدر حافظ محسن جاوید کی صدارت میں ہوا جس میں تنظیم سازی اور ملکی صورتحال کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا قاری عبدالقیوم ظہیر، میاں توقیر حفیظ، میاں عامربشیر، حکیم آصف مشہدی، عبدالمنان کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ حافظ محسن جاوید نے کہا کہ حکومت کو کڑوی گولیاں کھلانے کا اگر اتنا ہی شوق ہے تو حکومت زخم خوردہ عوام کی بجائے اپنے وزرا کو کڑوی گولیاں کھلائے قوم کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں