سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے حریت کانفرنس جموںو کشمیر کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کو سیلاب زدہ علاقوں میں جاکر متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کرنے سے روکنے کے لیے گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ جونہی اپنی ریلیف ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سرینگر کے علاقوں میں جانے کے لیے نکلے تو بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ شبیر احمد شاہ نے بعد میں ایک بیان میں مقامی محلہ کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ مستحقین میں امدادی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوںنے لوگوں سے بھی کہا کہ وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں۔ دریں اثناءشبیر احمد شاہ کی تنظیم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی ریلیف ٹیم کے کچھ ارکان نے بربر شاہ، زینڈارمحلہ، ٹینگ پورہ، بائی پاس، منڈیر باغ، گاﺅ کدل اور سرینگر کے دیگر علاقوں میںجا کر متاثرین سیلاب میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔
شبیر احمد شاہ گرفتار، سیلاب زدہ علاقوں میں جانے سے روک دیاگیا
Oct 06, 2014