لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں نے شہریوں سے 50لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 4گاڑیاں اور 7موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے شاہدرہ میں علی زمان اور اس کی فیملی سے9لاکھ روپے، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ مےں شوکت اور اس کی فیملی سے 8لاکھ روپے، شاہدرہ ٹاﺅن میں امجد اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے، جنوبی چھاﺅنی میں عرفان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو ےرغمال بنا کر 5لاکھ جبکہ گڑھی شاہو میں زینب سے97ہزار کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوو¿ں نے مسلم ٹاو¿ن میں عابد سے 5لاکھ اور موبائل فون، اقبال ٹاو¿ن میں عاصم سے 5لاکھ اور موبائل فون ، نواب ٹاﺅن میں گوہر سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میںعنایت سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں اکرم سے 2لاکھ 10ہزار روپے، موبائل فون اور ڈی وی آر سسٹم ، فیکٹری ایریا میں اعجاز سے 1لاکھ 20ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل ، باغبانپورہ میں اشرف سے 48ہزار روپے اور موبائل فون ،علامہ اقبال ٹاﺅن میں سرور سے 45ہزار روپے اور موبائل فون ، ستوکتلہ میں اعجاز سے 25ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ٹاو¿ن شپ مےں اےک دوکان سے4لاکھ کا سامان جبکہ ملت پارک مےں اےک گھر سے3لاکھ روپے مالےت کاسامان چوری کر لےا۔ چوروں نے ٹاو¿ن شپ سے واجد ،لیاقت آباد میں سرفراز ،گلشن راوی سے امجد ،جوہر ٹاﺅن سے اشفاق کی کارےں جبکہ پرانی انارکلی سے امجد ،لوئر مال سے شعیب ،شاہدرہ سے عرفان ،گلشن اقبال سے حارث ،شیرا کوٹ سے سہیل، غازی آباد سے کاشف ،سول لائن سے نثار کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔
ڈاکے