غریب آدمی ایک وقت کی روٹی پر آ گیا، حکمران سب اچھا کہہ رہے ہیں: ڈاکٹر قدیر

Oct 06, 2014

لاہور (این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے ملک میں غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں، پاکستان معدنی وسائل سے مالامال دنیا کا واحد ملک ہے، ہم اپنی سمت کا تعین کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہاں عوام کے نام پر حکومتیں تو حاصل کی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے عوام کی حالت بدلنے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ آج تک تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، آج حالات یہ ہیں غریب آدمی دو وقت سے ایک وقت کی روٹی پر آگیا ہے لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو اب اپنا طرز سیاست اور ترجیحات بدلنا ہوں گی ورنہ عوام کے اندر پکنے والا لاوا کسی وقت بھی باہر آ سکتا ہے۔
ڈاکٹر قدیر

مزیدخبریں