ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کو نئی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے، ملک میں شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، قوم جاگ گئی، عمران کی محنت رنگ لے آئی۔ پی پی اور ن لیگ نے عوام کو مایوس کیا، سیاسی شعور رکھنے والا طبقہ حکومتیں بنانا اور گراتا ہے۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی پی کے کارکن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ عوام نے دونوں جماعتوں کو بار بار آزمایا، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت چھٹی بار برسراقتدار آئی ہے۔ پی پی نے بھٹو کو دفن کر کے زر اور زرداری کو اپنا لیا۔ کیا ایفی ڈرین کی کہانیاں، کمشن اور بولیاں نہیں لگیں؟ پی پی کی موجودہ قیادت میں کوئی بھٹو نہیں، پی پی کی موجودہ قیادت میں نہ بھٹو کی سوچ ہے نہ فلسفہ۔ بلاول ”بھٹو“ کے نام سے سوچ نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے جانشینوں نے بھٹو کو دفن کر کے زر اور زرداروں کو اپنا لیا۔
شاہ محمود
جانشینوں نے بھٹو کو دفن کر کے زر اور زرداروں کو اپنا لیا: شاہ محمود
Oct 06, 2014