غزہ میں مغوی فوجیوں کی تلاش کےلئے اسرائیلی جاسوس متحرک ہو گئے

غزہ( اے این این )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سیکیورٹی ذرئع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ”شاباک“ نے حالیہ جنگ میں یرغمال بنائے گئے اپنے دو فوجیوں تک رسائی کے لیے اپنے جاسوسوں کو سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج کی مقرب خیال کی جانے والی نیوز ویب سائیٹ المجد نے بھی اپنی رپورٹ میں خفیہ اداروں کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے جلد از جلد غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اپنے دو سپاہیوں تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ خفیہ اداروں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے یرغمالی فوجیوں کو فلسطینی اسیران کے بدلے میں رہا کرانے کے بجائے جاسوسوں کی مدد سے ان تک رسائی کے بعد از خود کارروائی کرکے چھڑا لیں۔
اسرائیلی جاسوس متحرک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...