کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کوےت میں عیدالاضحی مذہبی طرےقے سے منائی گئی۔ پاکستانی سفارتخانہ میں سفیر پاکستان محمد اسلم خان نے پاکستانی کمیونٹی سے عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کثیرالاتعداد پاکستانیوں نے شرکت کی۔ پاکستانیوں کو عید کے پُرمسرت پر سب کو مبارکباد پیش کی اور انہوںنے کہاکہ اس موقعہ پر ہمیں اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی خوشیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے اور جتنی ہو سکے ان کی مدد کی جائے۔