چکوال: پک اپ نالہ بھناﺅ میں بہہ گئی، ایک شخص جاں بحق‘ 6کو بچا لیا گیا

چکوال (نامہ نگار) چکوال تھانہ ڈہمن کے گاﺅں تکیہ شاہ مراد کے نزدیک نالہ بھناﺅ میں پک اپ تیز رفتار پانی میں بہہ گئی ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دو لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے، پک اپ نمبریCH7429جنڈیال فیض اللہ سے خان پور آرہی تھی تکیہ شاہ مراد کے قریب کاز وے پر طوفانی بارش کی وجہ سے نالہ بپھرا ہوا تھا، مسافروں کے احتجاج کے باوجود ڈرائیور آزاد حسین نے پک اپ پانی میں اتار دی اور پانی کا تیز رفتار بہاﺅ پک اپ کو بہا کر ساتھ لے گیا، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ ڈی سی او ، ڈی پی او اور ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،کئی گھنٹوں کی جدو جہدکے بعد پانچ افراد کو زندہ بچا لیا۔ جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی، ہسپتال منتقل کر دیاگیا، جاں بحق ہونے والا بیس سالہ عاطف حسین ساکن جنڈیال فیض اللہ زخمیوں میں مہوش نورین زوجہ زاہد حسین، زاہد حسین ولد منظر حسین اور شوکت محمود ساکن جنڈیال شامل ہیں دیگر زندہ بچائے جانے والے افراد میں محمد ایوب اور رفاقت حسین شاہ ساکن تکیہ شاہ مراد شامل ہیں، ہزاروں لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیوکی ٹیموں کے ساتھ مل کر بہہ جانے والے افراد کو اپنی جانوں پر کھیل کر زندہ بچا لیا۔ چکوال میں گزشتہ رات سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا، بعدازاں جمعہ کو بعد دوپہر پھر تیز رفتار بارش شروع ہو گئی۔ جہلم روڈ اور پنڈی روڈ میں مکانوں اور دکانوں کے اندر بھی پانی داخل ہوگیاہے۔
کویت: عید پر شراب فروشی کے
 الزام میں 82 گرفتار
کوےت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) کوےت پولیس نے عیدالاضحی کے موقعہ پر منغف کے علاقہ میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر 82مردوخواتےن کو شراب نوشی اور منشیات استعمال پر گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...