کمالیہ: کار، ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

Oct 06, 2014

کمالےہ + چیچہ وطنی (نامہ نگاران)چےچہ وطنی روڈ پر خاں دا چک کے قرےب تےز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹرک کے نےچے جا گھسی جس کے نتیجے میں اےک ہی خاندان کے تےن افراد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ اےک خاتون زخمی ہوگئی۔ جاںبحق ہونے والوں کی نعشوں کو کار کے مختلف حصوں کو کاٹ کر نکالا گےا۔ ورثا نے کسی کارروائی سے انکار کردیا۔ کمالےہ کے مواحی گاﺅں 732گ ب کی رانی بی بی گھرسے ناراض ہو کر علاقہ پھالیہ چلی گئی تھی جس کو لےنے کے لےے غلام قادر،عالم شےر اور محمد نواز کار پر گئے، واپسی پر جب وہ چےچہ وطنی روڈ پر خان دا چک کے قرےب پہنچے تو تےز رفتار کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک کے نےچے گھس گئی جس کے نتےجہ مےں غلام قادر، عالم شےر اور محمد نواز موقع پر دم توڑ گئے جبکہ رانی بی بی شدےد زخمی ہوگئی۔ حادثہ ڈرائےور کے سو جانے کی وجہ سے پےش آےا۔ ورثاءکی جانب سے کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہےں کی گئی۔ جاںبحق ہونے والوں کو آبائی قبرستا ن مےں سپرد خاک کردےا گےا۔
کار/ حادثہ

مزیدخبریں