لیبیا: برطانوی مغوی سکول ٹیچر ڈیوڈ بولم کو رہا کر دیا گیا

طرابلس (بی بی سی) لیبیا میں شدت پسندوں نے مغوی برطانوی سکول ٹیچر ڈیوڈ بولم کو رہا کر دیا ہے۔ڈیوڈ بولم کو رواں سال مئی میں اغوا کیا گیا تھا اور اس وقت لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی کے ایک عالمی سکول میں وائس پرنسپل کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔برطانوی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈیوڈ بولم محفوظ اور صحت ہیں۔ اور اب اپنے خاندان کے پاس واپس جا چکے ہیں۔ڈیوڈ بولم کے اغوا کو ان کے اہلخانہ اور برطانوی دفترِ خارجہ کی درخواست پر منظرعام پر نہیں لایا گیا تھا۔طلاعات کے مطابق ایک مقامی سیاسی گروپ کے ذریعے رقم ادا کی گئی اور ڈیوڈ بولم کو آزاد کرایا گیا۔بی بی سی کے عالمی امور کی نامہ نگار کیرلین ہالوے کا کہنا ہے کہ معلومات کے مطابق تاوان سکول سے مانگا گیا تھا اور ڈیوڈ بولم کی رہائی کے لئے اس مطالبے کو پورا کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...