طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں:عید پر افغان صدر اشرف غنی کی اپیل

کابل(آئی این پی) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیش کش کر دی۔ افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے عید کے موقع پر طالبان سے پیشکش کی ہے کہ وہ عسکریت پسند پرتشدد کارروائی ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔افغان دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں سابق صدر حامد کرزئی، چیف ایگزیکیوٹو عبداللہ عبداللہ اورغیرملکی سفیروں نمائندگان سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر اشرف غنی کا کہنا تھا طالبان ہتھیار ڈال دیں اور تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ افغان صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ طالبان ملک کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ وہ جلد مذاکرات کی میز پر آئیں گے اور ملک کو ترقی کے لیے ساتھ دیں گے۔
اشرف غنی / اپیل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...