لاہور( این این آئی)شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ عیدالاضحی صر ف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اس سنت کی ادائیگی ہمیں ہر طرح کے حالات اور معاملات میں قربانی کا درس دیتی ہے۔ بارشوں اور بد ترین سیلاب کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں۔ بھائیوں کو کسی صورت بھی انہیں نہیں بھولنا چاہئے ۔سینئر ہدایتکار سید نور ‘بہار بیگم‘ ثناء‘ لیلیٰ ‘ شفقت چیمہ‘ گلوکارہ سائرہ نسیم ‘ علی اعجاز نے کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔قربانی کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ گوشت کی مساوی تقسیم کےلئے جو حکم موجود ہے اس پر ہر صورت عمل کریں۔شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ قوم اس مرتبہ عید ایسے موقع پر منارہی ہے جب ہمارے لاکھوں بہن بھائی بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں ہمیں چاہئے کہ اپنی خوشیوں میں ان متاثرین کو بھی شامل کریں۔
متاثرین سیلاب کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھا جائے : شوبز شخصیات
Oct 06, 2014