پاک چین کنسوریشم نے جھنگ میں توانائی منصوبے کا ٹینڈر حاصل کر لیا

Oct 06, 2015

اسلام آ با د (آئی این پی) پا ک چین کنسو رشیم جھنگ میں 82ارب رو پے کی لا گت سے 1,000میگاواٹ کے توا نا ئی کے منصو بے کا ٹینڈر حا صل کر نے میںکا میاب،کمپنی کی جا نب سے 7.92روپے فی یو نٹ بجلی فرا ہم کر نے کی پیشکش کو منظو ر کر لیا گیا۔ذرا ئع کے مطا بق چینی کنسو رشیم پا کستانی کمپنی قوی انجینیئرز کے ساتھ ملکر منصو بے پر سر ما یہ کا ری کر ے گا۔منصو بے کے لیئے 19کمپنیوں نے بو لی کے عمل میں حصہ لینے کے لیئے دستاویزات حا صل کیں تا ہم صرف 5کمپنیوں نے بو لی کے عمل میں حصہ لیا ۔کنسو رشیم کی جا نب سے دو سری کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے کم 7.92روپے فی یو نٹ قیمت جمع کروائی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

مزیدخبریں