واشنگٹن (اے ایف پی/رائٹر) افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ افغان فورسز طالبان کے فائر کی زد میں تھیں اور انہوں نے ہی قندوز کے ہسپتال پر فضائی حملے کے لئے کہا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ افغان فورسز نے بتایا ان پر دشمن کی جانب سے فائرنگ ہو رہی ہے اور ان کی فضائی مدد کی جائے اور اس کے بعد فضائی مدد پہنچائی گئی۔ رائٹر کے مطابق وائٹ ہا¶س کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ ہسپتال یر یہ حملہ بہت بڑا المیہ ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ رائٹر کے مطابق ہسپتالوں پر بمباری کے واقعہ کے بعد افغانستان کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے بھی ہسپتال پر بمباری کو انسانی جانوں کا المناک ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ صدر اوباما بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔
قندوز