پی آئی اے‘ پالپا مذاکرات پھر ناکام‘ بحران پر قومی اسمبلی میں احتجاج ہو گا : خورشید شاہ

اسلام آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ خبرنگار) پی آئی اے اور پالپا کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن نے کہا ہے کہ پالپا کے 3 مطالبات مسترد کرتے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پالپا مطالبات واپس لے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں جبکہ پالپا نے پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پالپا کے مطالبات نامناسب ہیں۔ پی آئی اے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی۔ پالپا کو فوری طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔ پی آئی اے صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تدابیر اختیار کرے گی۔ پالپا نے ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے نجی ائرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائری کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم نے کرایوں کے غیرمنصفانہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 48 گھنٹوں میں غیرمنصفانہ فیصلہ منسوخ کیا جائے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے پالپا کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے اپوزیشن لیڈر کو تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ خورشید شاہ نے پالپا، پی آئی اے بحران میں وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم فوری نوٹس لیتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان سے بچائیں۔ پی آئی اے بحران قومی معاملہ ہے، حکومت عقلمندی سے معاملات حل کرے۔ پالپا کے مطالبات قانون کے مطابق ہیں۔ پی آئی اے بحران پر اپوزیشن ایوان میں احتجاج کرے گی۔ وزیراعظم کو معاملے پر خط لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے بھی حکومت، پالپا مذاکرات پر قائد ایوان سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ریگولیٹر بھی ہے۔ نجی ائرلائنز نے کرائے بڑھائے، سول ایوی ایشن سوئی ہوئی تھی۔ اے این این کے مطابق 6 روز میں 70 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جس سے پی آئی اے کو 40 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ گزشتہ روز بیجنگ سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 853، کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 306، کراچی جانیوالی پرواز پی کے 307 اورآج علی الصبح ریاض جانیوالی پرواز پی کے 725 منسوخ کر دی گئیں ائر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 4 گھنٹوں اور ریاض(سعودی عرب) جانیوالی پرواز ساڑھے ساتھ گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...