لاہور (پ ر) لاہور فوٹو جرنلٹس ایسوسی ایشن جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس لاہور پریس کلب فوٹو گرافر روم میں زیر صدارت صدر محمد اقبال چودھری ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری عمر شریف نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ بعدازاں شرکاء اجلاس نے سالانہ حساب کی منظوری دی۔ صدر ایسوسی ایشن نے 16 اکتوبر 2015 کو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا اعلان کیا جسے ایوان نے منظور کر لیا۔