اٹک کے حلقہ پی پی 16 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ،پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اوررینجرز تعینات

 پنجاب کے حلقہ پی پی سولہ اٹک میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر تعطل کےشام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان میں مقابلہ ہورہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے اس حلقے سے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ چھالیس ہزار ہے۔ ووٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فرائض سرانجام دےرہےہیں۔ پی پی سولہ اٹک کی نشست سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی خودکش حملے میں شہادت سے خالی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن