حکومت جنرل راحیل سے متعلق ”قبل از وقت“ فیصلہ نہیں کرے گی‘ ذرائع

اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری یا موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے  میں ”قبل از وقت“ فیصلہ نہیں کرے گی اس کےلئے ”عجلت یا دبا¶“ میں کوئی فیصلہ نہیں کیاجائے گا۔ جب ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت سے آرمی چیف کی تقرری یا موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں اکتوبر میں کوئی فیصلہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے یہ کہہ کر اکتوبر کے بعد نومبر نے بھی آنا ہے۔ لہذا قبل از وقت کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا۔ جب ان سے آرمی چیف کے ایشو پر مزید سوالات کئے گئے تو انہوں نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا اور کہاکہ وہ اس بارے میں کسی سوال کا جواب نہیں دیںگے۔
جنرل راحیل / فیصلہ

ای پیپر دی نیشن