پاکستان کا انسداد دہشت گردی ایکٹ ”جاسٹا“ صدارتی ویٹو کالعدم کرنے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے امریکہ میں انسداد دہشت گردی کے منظور کردہ متنازعہ قانون ”جاسٹا“ کے بارے میں صدارتی ویٹو امریکی قانون سازوں کی طرف سے کالعدم قرار دئیے  جانے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ ایک بیان کے مطابق "پاکستان ،امریکی کانگریس کی جانب سے خودمختار ریاستوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اجازت دینے سے متعلق بل پر صدارتی ویٹو کو کالعدم قرار دئیے جانے پر تحفظات رکھتا ہے۔بیان میں یاد دلایا گیا ہے کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک اس بل پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں اور پاکستان پہلے بھی امریکا کے داخلی قانون کے بیرون ملک اطلاق پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرچکا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی واضح کر چکے ہیں کہ دہشت گردی ایک عالمی لعنت ہے جس کے انسداد کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ کسی ملک کی طرف سے انفرادی طور پر ایسے قوانین منظور کرنا جن کا بیرون ملک اطلاق ہو وہ باعث تشویش ہے۔
جاسٹا

ای پیپر دی نیشن