گولڑہ: ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹریک پرپھنسی کار تباہ

اسلام آباد(آئی این پی ) گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ایک شہری نے پھاٹک کراس کرتے ہوئے اپنی کار پٹری میں پھنسا دی اور ٹرین آنے سے چند منٹ قبل کار کو پٹری پر چھوڑ کر بھاگ گیا، ٹرین نے کار کو کچل ڈالا۔ کم عمر ڈرائیورکی غلطی کے باعث کار ریلوے پٹڑی میں پھنس گئی،ٹرین آنے سے چند منٹ پہلے کم سن ڈرائیورگاڑی سے نکل کربھاگ گیا، کار ٹرین کی زدمیں آکر تباہ ہوگئی، ٹرین ڈرائیورنے مشکل سے گاڑی پر قابو پایا، حادثہ گولڑہ ریلوے سٹیشن سے چند منٹ کے فاصلے پر واقعہ جودہ پھاٹک پر پیش آیا۔
ہزارہ ایکسپریس

ای پیپر دی نیشن