کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے31 ملزمان کو گرفتار

Oct 06, 2016

کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوںمیں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے31 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق ٹارگیٹڈ آپریشن لانڈھی، گڈاپ، بن قاسم ٹاﺅن ، اورنگی، لیاری میں کیا گیا جہاں سے گرفتار 13 ملزمان میں سے چھ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ او رمنشیات برآمد کی گئی۔ دریں اثناءزمان ٹاﺅن کورنگی میںپولیس کی کارروائی تین ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف ، رپیٹر او رہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان شاہ محمد عرف شاہو، کامران اور رمضان سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور اس بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مطلوب قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شاہد خان کلفٹن اور درخشاں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران اپنے ساتھی کو ہلاک کیا تھا۔ ملزم کلفٹن پولیس کو 40 لاکھ کی ڈکیتی میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ سپرمارکیٹ پولیس نے چھاپے کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ اتحاد ٹان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔ بلوچ کالونی پولیس نے گجرچوک منظور کالونی پرکارروائی کی جس کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان گجرچوک اور اطراف میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔گرفتار ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ سے لوٹ مارکرتے تھے۔
چھاپے

مزیدخبریں