ریونیو عدالتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کا فیصلہ تین سماعتوں تک یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (سپیشل رپورٹر) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے بھر کے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریونیو عدالتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے زیر سماعت مقدمات کا فیصلہ تین سماعتوں تک یقینی بنایا جائے اور فیصلوں کی رپورٹ بورڈ آف ریونیو کو ماہانہ بنیادوں پر ارسال کی جائے اس ضمن میں کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک کے درمیان اجلاس میں ریونیو عدالتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کے جلد فیصلے کے حوالے سے تفصیلات طے کی گئیں ڈائریکٹر جنرل او پی سی محمد حسن اقبال، ڈائریکٹر ریونیو عشرت نیازی اور او پی سی و بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ حکام بھی اجلاس کے دوران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن