سرگودھا کے شہریوں اور علماءنے ہمیشہ امن کے قیام میں کردار ادا کیا: عبدالرحمن

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں قیام امن کےلئے امن کمیٹی ‘ کور کمیٹی‘ تاجر تنظیموں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا کچھ لوگ امن نہیں چاہتے اس لئے وہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہم سب کو ملکر ایسی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے راہنما اور امن کمیٹی کے ممبر بھائی عبدالرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے شہریوں‘ تاجروں‘ علماءکرام نے ہمیشہ امن کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے امن کے قیام کےلئے سابقہ روایات کو برقرار رکھیں گے بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ اس وقت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی اختلافات کو فراموش کرکے ہمیں ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن