اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کرسی پر جھولتے ہوئے قلا بازی کھا کر نیچے گر گئے، ایوان کے عملے نے ایاز سومرو کو سہارا دیتے ہوئے اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے تقاریر کی گئیں اس دوران پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کرسی پر جھولتے ہوئے قلا بازی کھا کر گر گئے۔ آخری نشست پر ہونے کی وجہ سے وہ زخمی ہونے سے بچ گئے جس پر ایوان میں موجود سٹاف نے آگے بڑھ کر ایاز سومرو کو اٹھایا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایاز سومرو جھولتے قلابازی کھا کر نیچے جاگرے، ایوان کے عملے نے سنبھالا دیا
Oct 06, 2016