پاکستانی فنکاروںکے حق میں بیان پر تنقید، اوم پوری معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے‘ میں بولا تو غنڈے گھر پر آکر مارینگے‘ عمران خان پاکستانی فنکار بھارت سے چلے جائیں‘ نواز الدین صدیقی

ممبئی (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) بھارتی اداکاراوم پوری پاکستان کی حمایت میں بولنے پر اپنے ملک میں انتہا پسندوں کی کڑی تنقید کے بعد معافی مانگنے پرمجبور ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق اداکاراوم پوری نے بغاوت کے مقدمے کی دوخواست جمع ہونے کے بعد معافیاں مانگنا شروع کر دیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں کہی گئیں باتوں پربے حد شرمندہ ہوں جب کہ میں نے جو بھی کہا کہ اس پر مجھے سخت سزا بھی ملنی چاہیئے۔بارہ مولا میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کے حوالے سے اپنے اس بیان کہ میں نے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے پران کا کہنا تھا کہ پہلے میں اس فوجی کے اہل خانہ سے معافی مانگتا ہوں۔ اگر وہ مجھے معاف کر دیتے ہیں تو میں بھارت اور بھارتی فوج سے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا میں جانتا ہوں یہ بہتر نہیں کہ آپ بہت کچھ کہہ دیں اورپھر محض معافی مانگ لیں۔ دوسری طرف بھارتی اداکار عمران خان نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’بدقسمتی سے‘ ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں آپ جب کسی حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں تو غنڈے اور بدمعاش آپ کے گھر تک آ کر آپ کو ماریں گے‘ میں اس بات سے بچنا چاہتا ہوں‘ میرے پاس ان سب چیزوں کیلئے وقت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بولی وڈ کا ترجمان نہیں ہوں‘میں اس ملک میں رہنے والا ایک عام شہری ہوں‘۔ علاوہ ازیں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں پاکستانی صحافی کا کردار نبھانے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے چلنے جانے کی نصیحت کر دی۔ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہاکہ میرے لئے میرا ملک اہم ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے تو پاکستانی فنکاروں کو یہاں سے چلے جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن